ابنا: محمد جواد ظريف نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ اور آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونی مذاکرات میں شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی راہیں تلاش کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طاقت کے استعمال کو ناکام طریقہ قرار دیا۔ انہوں نے اسی طرح شام کے بارے میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ بحران سے نکلنے کے واحد راستے کے طور پر جمہوری عمل پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کسی بھی مقام پر اور کسی کے بھی خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان گروہوں پر بھی تنقید کی جو بین الاقوامی قوانین اور حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے علاقے میں ایک نئی جنگ چھیڑے جانے کی حمایت کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے علاقے اور دنیا کے امن و سلامتی پر اس ممکنہ جنگ کے منفی اثرات اور بھیانک نتائج پر خبردار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری ، شام کے بحران کے حل میں سیاسی راستوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔
.......
/169