3 ستمبر 2013 - 19:30
جی - 20 سربراہی کانفرنس، ہندوستان کے وزیر اعظم سینٹ پیٹرز برگ روانہ

ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ آٹھویں جی - 20 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ کے لئے روانہ ہو گئے۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ آٹھویں جی - 20 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے روس کے شہرسینٹ پیٹرز برگ کے لئے روانہ ہو گئے۔ اس دو روزہ اجلاس میں جی – 20  کے ممبر ممالک کے لیڈر کرنسی مارکیٹ کے موجودہ بحران پر بنیادی طور سے بات چیت کریں گے۔ روزگار کے بہتر اور نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے پہلی بار جی - 20 کانفرنس میں سربراہان مملکت کے نمائندوں کے علاوہ خزانہ اور محنت وزراء کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔اگرچہ شام کی موجودہ صورتحال کانفرنس کے ایحنڈے میں شامل نہیں ہے لیکن اس معاملے پر بھی بحث ہو سکتی ہے۔ ہندوستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ شام کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔ اس نے تمام شامی فریقوں سے تشدد کا راستہ ترک کرنے اور اتفاق رائےسے سیاسی مذاکرات کا ماحول تیار کرنے کی درخواست کی ہے۔

.......

/169