ابنا: اس سے قبل فرانسیسی خبر رساں ادارے نے روسی ٹی وی سے نقل کرتے ہوئے خبر دی تھی کہ بحیرہ روم میں دو راکٹ داغے گئے ہیں جو کھلے سمندر میں جا گرے ہیں اور ان میزائیلوں کے ہدف اور فائر کرنے کی جگہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے لیکن روسی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں میزائیل بیلیسٹک تھے اور بحیرہ روم کے وسط سے مشرق کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔
رویٹرز نیوز نے بھی خبر دی تھی کہ روس کی وزارت دفاع نے صدر ولادمیر پیوٹن کو ان میزائیلوں کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوجی زرائع نے ابتدا میں یہ اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس بحیرہ روم میں کسی بھی قسم کے روکٹ فائر ہونے اور سمندر میں گرنے کی اطلاعات نہیں ہیں لیکن بعد میں امریکہ کے ساتھ مل کر بیلیسٹک میزائیل تجربے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
.......
/169