ابنا: ہندوستان میں روزا آنہ چونتیس لاکھ تہتر ہزار بیرل تیل استعمال ہوتا ہے ، ہندوستان، امریکہ چین اور چاپان کے بعد سب سے زیادہ تیل استعمال کرے والا چوتھا ملک ہے۔ ایران ہندوستان کو تیل سپلائي کرنے والے اہم ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا تھا کہ ایران، ہندوستان کو تیل سپلائي کرنے والے ملکوں میں اہم کردار کا حامل ہے۔ ہندوستان کے وزیر پٹرولیم ویرپا موئيلی نے بھی کہا ہےکہ ہندوستان، ایران سے خام تیل کی برامدات میں اضافہ کرکے آٹھ ارب پانچ سو ملین روپیہ بچاسکتا ہے۔ انہوں وزیر اعظم کو خط بھیج کہا تھا کہ ہندوستان رواں مالی سال کے دوران ایران سے تیرہ ملین ٹن خام تیل خرید سکتا ہے۔ ہندوستان نے اس سال ایران سے بیس لاکھ بیرل خام تیل خریدا ہے۔ ہندوستان نے ایران کے ساتھ تیل اور گيس کے سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ امریکہ ایران کے تیل پر عائد پابندیوں پر عمل درامد پر کافی دباؤ ڈال رہا ہے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ امریکہ نے اس بارے میں بھی انتباہ دیا ہےکہ ایران کے تیل سے منڈیوں کےخالی ہونے سے دنیا میں تیل کی قلت ہوجائے گي۔ امریکہ میں انرجی کے بارے میں معلومات فراہم نے والے ادارے نےاس سلسلے میں ا یک رپورٹ پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ ایران کے تیل کو منڈیوں سےخارج کرنے کی بنا پر تیل کی عالمی منڈی میں بحران پیدا ہوجائے گا۔ امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ہندوستانی حکومت نے ہمیشہ کہا ہےکہ وہ امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گي اور ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گي اسی بنا پرایران اور ہندوستان نے باہمی اقتصادی تعاون کو جاری رکھنے اور امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی اپی قومی کرنسیوں سے استفادہ کرنے پر تاکید کی ہے۔
.......
/169