ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے آج دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔ علاءالدین بروجردی نے صدربشار اسد کے ساتھ ملاقات میں شام کے حالات اور دشمنوں کے جارحانہ عزائم کا جائزہ لیا۔ واضح رہے علاءالدین بروجردی اور ان کاوفد گذشتہ روز تہران سے شام کے لئے روانہ ہوا تھا۔ بروجردی نے تہران سے روانہ ہوتے وقت کہاتھا کہ شام پرامریکہ کی جارحیت کے بھیانک نتائج صرف شام تک ہی محدود نہیں رہیں گے۔ واضح رہے ایران کے سول اور فوجی حکام نے خبردار کیا ہےکہ شام پرامریکہ کی جارحیت سے پورے علاقے میں آگ لگ جائے گی اور یہ آگ ان لوگوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لےگي جو اس کا سبب بن رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 458372
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے آج دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔