31 اگست 2013 - 19:30
قطر پر قریبی نظرہے/ شام کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں

مصر کے وزير خارجہ نےنبیل فہمی نے کہا ہے کہ مصر قطر کے حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئےہے اور مصر شام کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے خلاف ہے۔

ابنا: مصر کے وزير خارجہ نےنبیل فہمی نے کہا ہے کہ مصر قطر کے حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئےہے اور مصر شام کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے خلاف ہے۔ نبیل فہمی نے کہا کہ مصر ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شام پر حملے کے خلاف ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان اور عراق میں جنگ کا سنگين بوجھ برداشت کیا ہے اور اسی لئے اب امریکی صدر نے شام کے خۂاف فوجی کارروائی کا بل امیرکی کانگریس کو بھیج دیا ہے۔ نبیل فہمی نے کہا کہ امریکہ کو اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کی تحقیق کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے منشور سے باہر کوئي بھی اقدام عالمی سطح پر بدنظمی اور مزید بحران کا باعث بن سکتا ہے۔

.......

/169