31 اگست 2013 - 19:30
پاکستان میں اسامہ بن لادن کو قتل کرانے والے امریکی جاسوس کی سزا کالعدم

پاکستان میں القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کو کالعدم قراردیدیا گيا ہے ڈاکٹر شکیل آفریدی نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرانے میں امریکہ کو دقیق معلومات فراہم کیں۔

ابنا: پاکستان میں القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کو کالعدم قراردیدیا گيا ہے ڈاکٹر شکیل آفریدی نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرانے میں امریکہ کو دقیق معلومات فراہم کیں، امریکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کو کالعدم کرانے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالتا رہا ہے اور اب امریکہ اپنے جاسوس کی سزا کو کالعدم قرار دینے میں کامیاب ہوگيا ہے۔پاکستانی حکومت نے ڈاکٹر شکیل کو دہشت گردوں کے ساتھ روابط کی بنا پر گرفتار کیا تھا لیکن وہ دہشت گردوں کی صفوں میں امریکی دہشت گرد اور جاسوس تھا جس نے اسامہ کو قتل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی جاسوس ڈاکٹر آفریدی کی سزا کی معطلی کے بعد فاٹا میں موجود تمام21حوالات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں میں 15جبکہ ایف آرزمیں 6حوالات ہیں۔ جن میں دو ہزار سے زائد ملزمان قید ہیں۔ قیدیوں میں مشتبہ شدت پسندوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ ....... 

/169