31 اگست 2013 - 19:30
افغانستان، ایک سو سے زائد طالبان مارے گئے

افغانستان کے مغربی حصےمیں افغاں اور نیٹو افواج کے مشترکہ آپریشنوں میں ایک سو سے زائد طالبان مارے گئےہیں۔

ابنا: افغاں فوج کے ایک عھدیدار جنرل رحمت شاہ نے کہا ہےکہ صوبہ فراہ میں قومی فوج اور نیٹو کے مشترکہ آپریشن میں ایک سو سے زائد طالبان جنگجو ہلاک ہوئےہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہلاک شدگان میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ جنرل رحمت شاہ نے کہا کہ صوبہ فراہ کے پانچ دیہی علاقوں میں بھی آپریشن کئے گئے۔ چھے طالبان جنگجووں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ طالبان نے اس خبر کے بارے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ادھر قندھار میں ایک بم دھماکہ میں چارافراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169