ابنا: سید محمود علوی نے تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی نہ صرف رکی نہیں ہے بلکہ نئي نئي شکلوں میں سامنے آرہی ہے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں سراٹھارہی ہے۔ سید علوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور اسے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں حقیقی پرچم دار بن جانا چاہیے کیونکہ دنیا میں ایسے بہت سے ممالک ہیں جو دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے دعویدار ہیں لیکن سرکاری دہشتگردی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی منطق کا استعمال کرنے میں دشمنوں کی عاجزی کی نشانی ہے اور جتنی یہ عاجزی بڑھتی جاتی ہے تشدد بھی بڑھتا جاتا ہے۔
.......
/169