31 اگست 2013 - 19:30
ایرانی وفد کی شامی صدر سے ملاقات

اسلامي جمہوريہ ايران کا ايک اعلي سطحي پارليماني وفد شام کےصدر بشار اسد سے بات چيت کے لئے دمشق روانہ ہوا ہے۔

ابنا: پارليمنٹ کے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے رکن منصور حقيقت پور نے بتايا کہ ايران کا پارليماني وفد اپنے اس دورے ميں شام کے حالات کا جائزہ لينے کے ساتھ ساتھ شام کو موجودہ بحران سے نکالنے کے طريقوں پر بھي بات چيت کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کا پارليماني وفد شام کے بعد لبنان بھي جائے گا اور لبنان کے حکام منجملہ پارليمنٹ کے اسپيکر نبيہ بري سے ملاقات کرے گا ۔ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے ڈپٹي چئرمين نے يہ بھي بتايا کہ آئندہ ہفتے کميشن کے اجلاس ميں شام پر امريکا کے ممکنہ حملے کے موضوع کا بھي جائزہ ليا جائے گا ۔

.......

/169