30 اگست 2013 - 19:30
ایم کے او کا نام دہشتگرد گروہوں کی لسٹ سے خارج، صہیونی لابی کی سازش

ایک امریکی تجزیہ کار نے کہا ہےکہ ایران کے انقلاب مخالف دہشتگرد گروہ ایم کے او کا نام صہیونی ریاست کے دباؤ میں دہشتگردوں کی فہرست سے نکالا گياہے۔

ابنا: امریکہ کے معروف تجزیہ نگار اور صحافی مارک کلن نے کہا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروہ کا نام اسرائيل لابیوں کے دباؤ کی وجہ سے دہشتگردوں کی فہرست سے خارج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس دہشتگرد گروہ کی سرگرمیاں بند نہیں ہوتی ہیں تو علاقے کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے صہیونی ریاست کے دباؤ میں آکر اس گروہ کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالا ہے۔ واضح رہے ایم کے او دہشتگرد گروہ نے ایران کے انقلاب کے بعد ملت ایران اور اسلامی حکومت اور انقلاب کی مخالفت کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردانہ کاروائياں شروع کردی تھیں جن میں ہزاروں افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس گروہ کو ایران میں منافقین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اوراسے ہمیشہ سے مغرب بالخصوص امریکہ کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ ایم کے او دہشتگرد گروہ نے عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے ساتھ مل کر بھی ہزاروں مسلمانوں کا خون بہایا ہے۔

.......

/169