29 اگست 2013 - 19:30
علاقہ میں جنگ چھیڑنے والا فریق ہی شکست سے دوچار

ایران کے وزیر دفاع نے شامی وزير دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے مشکل وقت میں شام کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں جنگ چھیڑنے والا فریق ہی شکست سے دوچار ہوگا۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل حسین دھقان نے شامی وزير دفاع میجر جنرل فریج فہد  کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے مشکل وقت میں شام کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں جنگ چھیڑنے والا فریق ہی شکست سے دوچار ہوگا۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی عوام  اور حکومت مشکل حالات میں شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ شامی وزیر دفاع نے ایرانی وزیر دفاع کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے کیمیاوی ہتھیاروں کا بالکل استعمال نہیں کیا اور دشمن کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر شامی عوام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے پر تلا ہوا ہے شامی وزير دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک نے دہشت گردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کئے ہیں اور انھوں نے شکست سے بچنے کے لئے اسے آخری حربہ کے طور پر استعمال کیا ہے۔ شامی وزير دفاع نے کہا کہ شامی عوام اور فوج ملک کا مکمل دفاع کرنے کے لئے بہت پہلے سے آمادہ ہیں اور دشمن کو عبرتناک سبق سکھائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲