ابنا: لبنان کے الاخبار روزنامے نے آج رپورٹ دی ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے حکام اور فوج کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے ممکنہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی ملت و فوج بحران کی ابتدا سے ہی دشمنوں کے حملوں کی توقع کر رہی تھی اور اس بات کی منتظر تھی کہ کب حقیقی دشمن سامنے آتا ہے۔صدر بشار اسد نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ شام کی فوج کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر جارح کے مقابلے میں ملک کا تحفظ کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ انہوں نے فوج سے کہا کہ وہ عوام کو بھی یہی حوصلہ دے اور ان کے حوصلے بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف جنگ ایک تاریخی جنگ ہو گي اور شام اس میں کامیاب ہوگا۔واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور ان کے پٹھو مغربی اور عرب ممالک، شام پر کیمیاوی حملوں کا الزام لگا کر اس پر حملے کرنے کے پر تول رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اگست 2013 - 19:30
News ID: 457060
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادی شام پر ممکنہ طور پرحملہ کرسکتے ہیں لیکن اس میں انہیں شکست ہوگي۔