28 اگست 2013 - 19:30
پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر برطانیہ، امریکا کیا ساتھ نہیں دے سکتا

شام پر حملےميں شرکت سے پہلےبرطانيہ کو اپني پارليمنٹ سے اجازت ليني ہوگي ۔

ابنا: فرانس پرس نے خبردي ہے کہ برطانوي حکومت شام ميں سرگرم اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کي رپورٹ آنے سے پہلے شام پر حملے ميں شرکت نہيں کرے گي ۔رويٹر نيوزايجنسي نے يہ خبر اس بل کي کاپي کي بنياد پر دي ہے جو جمعرات کو برطانوي پارليمنٹ ميں پيش کيا جانے والا ہے ۔برطانوي ارکان پارليمان شام  کے خلاف  برطانوي کاروائي  کے بارے ميں اپني رائے کا اظہارکريں گے۔ مذکورہ بل کے مسودے ميں کہا گيا ہے کہ کسي بھي فوجي اقدام سے پہلے برطانوي پارليمنٹ سے اجازت لينا ضروري ہے ۔اس درميان لندن ميں جنگ مخالف گروہوں نےمظاہرہ کرکے شام پر ہرقسم کي فوجي کاروائي کي مخالفت کي ۔ لندن ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر شام پر امريکا اور مغربي ملکوں کے ممکنہ فوجي حملوں کے خلاف شديد احتجاج کيا ۔

.......

/169