ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے پیش کردہ قرارداد روسی مخالفت کے باعث آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔ روس نے سلامتی کونسل میں برطانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی رپورٹ سامنے نہیں آتی اس قرار داد پر بحث نہ کی جائے۔دوسری جانب عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے مشترکہ نمائندے الاحضر الابراہیمی نے بھی اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر بین الاقوامی افواج کے کسی بھی ملک پر حملے کی حمایت نہیں کی ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میری حرف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ' کسی بھی بامعنی مشورے اور اقدام کی روس کی جانب سے متواتر مخالفت کی وجہ سے آگے بڑھنے کی کوئی بھی سبیل نظر نہیں آتی ہے۔' ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اگست 2013 - 19:30
News ID: 456905
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے پیش کردہ قرارداد روسی مخالفت کے باعث آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔