ابنا: لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے منگل کے روز پارليمنٹ سے درخواست کي ہے کہ شام کے بارے ميں فيصلہ کرے اور جمعرات سے دمشق کے خلاف فوجي حملے کي اجازت دے ۔ اس درميان ڈيوڈ کيمرون کے دفتر نے بھي منگل کے روز اعلان کيا ہے کہ برطانوي افواج شام کے خلاف فوجي اقدام کے منصوبوں کا جائزہ لے رہي ہيں۔برطانوي وزير اعظم کے دفتر کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ حکومت شام کے خلاف فوجي اقدام کي راہوں کا جائزہ لے رہي ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے پير اور منگل کو شام پر حملے کے بارے ميں امريکي صدر باراک اوباما، جرمن چانسلر انجيلا مرکل اور فرانسيسي صدر فرانسوا اولينڈ سے ٹيليفون پر تبادلہ خيال کيا ہے۔
.......
/169