27 اگست 2013 - 19:30
کراچی بے امنی کیس :سپریم کورٹ نے ڈی جی رینجرز کو طلب کرلیا

کراچی بے امنی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے ڈی جی رینجرز کو طلب کرلیا۔

ابنا: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ڈی جی رینجرز کی عدالت میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو طلب کرلیا۔ عدالت نے پولیس اور رینجرز شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے یکساں ذمے دار قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا رینجرز نے شہر میں امن وامان کا مذاق بنارکھا ہے، کون سی قوت ہے جو پولیس کو لوگوں کی جان ومال کے تحفظ سے روکتی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بینچ آج سے کراچی امن وامان کیس کی دوبارہ سماعت کر رہا ہے۔

.......

/169