26 اگست 2013 - 19:30
امام خامنہ ای کے حکم سے حرم حضرت زینب(ع) کے دفاع کے لیے تیار ہیں

آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے شام پر امریکہ کے احتمالی حملے کے بارے میں کہا کہ اگر امام خامنہ ای حکم دیں گے تو ہم روضہ حضرت زینب(س) کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے ایران کے صوبہ آذربائجان کے رزاکاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا: امام خامنہ ای کے حکم سے شام میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں جب تک ہمارے بدن میں خون ہے حرم حضرت زینب(س) کا دفاع کریں گے۔انہوں نے رزاکاروں کی دینی فعالیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں جاننا چاہیے کہ دشمن کا اصلی مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کو انقلاب اور دین سے جدا کرنا ہے ہمیں اپنی دینی فعالیتوں کے ذریعے اپنے جوانوں کو دین کے ساتھ جڑے رکھنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲