26 اگست 2013 - 19:30
عمان کے بادشاہ تیں روزہ دورہ  مکمل کرکے عمان واپس چلے گئے

عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید جو گذشتہ اتوار کو تین روزہ دورے پر ایران پہونچے تھے آج اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے عمان واپس چلے گئے ۔ عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید کو آج دوپہراسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے رخصت کیا۔

ابنا: عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید نے  اس سفر میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی  خامنہ ای ، اسلامی جمہوریہ ایران کے  صدر حسن روحانی ، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اوروزیر دفاع حسین دھقان سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ان ملاقاتوں میں دو نوں ملکوں  کے درمیان دوجانبہ تعلقات میں فروغ علاقائی اوربین الاقوامی مسائل کا جائزہ  لیا گیا  ۔عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید  نے گذشتہ روز رہبر انقلاب  اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی  خامنہ ای  سے ملاقات میں ایران وعمان کےتاریخی اورثقافتی تہذیبوں کے  پیش نظر دونوں ملکوں کے تعلقات  کو  بہت بہتر قرار  دیا اور کہاکہ ایران کے صدر سے  مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ سمیت اقتصاد ، ٹرانزیٹ اورانرجی کے مسائل کا جائزہ  لیا گیا ۔ انھوں  علاقے کے حساس اور خطرناک مسائل کے بارے میں رہبر  انقلاب اسلامی کے بیان کی  تائید کرتے ہوئے موجودہ بحرانی صورت حال سے نکلنے کے لئےعلاقے  کےعوام کےمفادات کومد نظر رکھتے ہوئے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پرزوردیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی گذشتہ روز عشائیہ پر ان سے خداحافظی کرتے ہوئے  علاقائی تعاون میں عمان کے مقام اور پوزیشن  کے بارے میں کہا کہ ایران عمان کے ساتھ مختلف میدانوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط ومستحکم بنانا چاہتا ہے ۔اسلامی  جمہوریہ ایران  کے صدر  نے گذشتہ  روز بھی  عمان کے بادشاہ  سے ملاقات میں کہاکہ تہران مسقط  کے درمیان تعاون علاقے میں امن واستحکام  کی بازگشت  کے سلسلے میں اہم اور مؤثر  قراردیا اور کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے دوسرے ممالک کے ساتھ  ملکر اس پالیسی  کو عملی  جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے ۔ عمان کے بادشاہ قابوس نے شمال جنوب کریڈور تجارتی تعاون میں جس پر ایران ، ترکمنستان ، ازبکستان اور افغانستان کی  مشارکت سے عمل درآمد ہورہا ہے آمادگی کا اعلان کیا ہے  ۔ اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر تیل بیژن  زنگنہ اورعمان  کے وزیر تیل وگیس محمد بن حمد الر میحی نے اقتصادی  تعاون کی توسیع کے  تحت ایران سے عمان کےلئے گیس کی برآمد کے  بارے میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے  ہیں ۔ اس مفاہمت نامہ کے مطابق دونوں ممالک نے آپس میں طے کیا ہے کہ ایران سے عمان کے لئے گیس پائپ کا کام بہت جلد شروع ہوجائے گا۔گیس کی برآمد کے سلسلے میں ایران عمان مفاہمت نامہ عمان کے اعلی رتبہ وفد کے تین روزہ سفر کا اہم ترین  نتیجہ ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دھقان  اور عمان کے بادشاہ نے بھی آپس کی ملاقات میں ایران عمان کے دفاعی تعاون میں آنے والی  آ خری تبدیلیوں  نیز علاقائی   اور  بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا۔اسلامی جمہوریہ ایران  کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اور عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید نے بھی ایک دوسرے سے ملاقات میں دو طرفہ ،علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کا جائزہ  لیا ۔ علاقائی ملکوں  کے درمیان   تعاون  خاص طورپر موجودہ صورت حال میں کہ  برطانیہ اورامریکہ شام میں جنگ پسندانہ اقدام اور علاقے کی  قوموں کی تقدیر سے کھیلنا  چاہتے ہیں مشرق وسطی میں امن ثبات کا قیام  کافی اہمیت کا حامل ہے۔

.......

/169