ابنا: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید کی عمان واپسی کےوقت ان کے دورۂ تہران کو دوطرفہ تعاون کے شعبے میں بہت مفید بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مسئلہ ایک ایسا مسئلہ ہے کہ ہمارے دوست ممالک کے حکام جو ایران کا دورہ کرتے ہیں وہ اس مسئلے پر بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بارے ميں ایران کا موقف بالکل واضح اور شفاف ہے اور وہ وہی موقف ہے جسے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کی جانب سے بیان کیاجا چکا ہے اور یہ کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے ۔ جواد ظریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نائب برائے سیاسی امور جفری فلتمین اور بادشاہ عمان کے دوروں کے بیک وقت انجام پانے میں کوئي ربط نہیں ہے کیوں کہ فلتمن نے علاقائی مسائل کے دائرے میں ایران کا دورہ کیا ہے واضح رہے کہ عمان کے بادشاہ قابوس بن سعید اتوار کے روز تہران آئے تھے انہوں نے اپنے اس دورے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں ۔
.......
/169