اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے عشرہ کرامت( پہلی ذی القعدہ ولادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے گیارہویں ذی القعدہ ولادت امام رضا علیہ السلام تک) کی مناسبت سے قم کی مرکزی کونسل کے اراکین کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں گفتگو کے دوران کہا: ائمہ اطھار(ع) اور خاندان اہلبیت(ع) کہ جن کی اساس حضرت محمد مصطفیٰ (ص) ہیں کی یاد منانا شعائر الہی میں سے ہے۔انہوں نے کہا: عشرہ کرامت ایسی فرصت ہے جس میں شعائر دینی کی نسبت بھرپور احترام کیا جا سکتا ہے اور ان ایام میں محافل اور جشن کا انعقاد کرنے والے یقینا بروز قیامت حضرت معصومہ(س) کے یہاں مورد شفاعت قرار پائیں گے۔اس مرجع تقلید نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عشرہ کرامت میں محافل کا انعقاد کرنا تمام دینی انجمنوں اور مذہبی تنظیموں کی پروگرامنگ میں شامل ہونا چاہیے کہا: اسلامی روایات میں حضرت معصومہ(ص) کا مقام بہت بلند ہے یہاں تک کہ امام صادق علیہ السلام اور امام موسی کاظم علیہ السلام نے آپ کی ولادت سے پہلے آپ کی زیارت کے بارے میں فرمایا کہ جو شخص اس بی بی کی معرفت کے ساتھ زیارت کرے گا جنت اس پر واجب ہو جائے گی۔آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے کہا: عشرہ کرامت میں جشن و محافل کا انعقاد عالمی سطح پر ہونا چاہیے اور پوری دنیا میں بھر پور جوش و خروش کے ساتھ جشن رضوی اور فاطمی منایا جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اگست 2013 - 19:30
News ID: 456223
قم کے مرجع تقلید نے عشرہ کرامت کو شعائر الہی میں سے قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عشرہ کرامت میں عالمی سطح پر محافل کا انعقاد ہونا چاہیے اور پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ جشن رضوی اور فاطمی منایا جانا چاہیے۔