ابنا: آصف علی زرداری پاکستان کے پہلے اور خوش قسمت صدر ہیں جو پاکستان کی 64 سالہ تاریخ میں عزت اور آبروکے ساتھ ایوان صدر سے الوداع ہورہے ہیں وہ پاکستان کے پہلے صدر ہیں جنھوں نے قانونی مدت پوری کی۔ پاکستان کےصدرآصف علی زراری نے کل رات صحافیوں کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عزت کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت ہورہا ہوں، 64سال کی تاریخ میں کسی صدر نے عزت کے ساتھ اپنی مدت پوری نہیں کی، انھوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی حکومت کی حمایت کریں گے اورمعاشی چینلجز اور دہشت گردی کی خلاف حکومت کی مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ رقم کی ہے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا اور قربانیاں دی ہیں ۔ صدر زرداری نے کہاکہ تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے ۔صدر آصف زرداری نے کہاکہ ملک میں 25 سے 30 ایگزیکٹوز آئے،اگرایک گھر میں اتنے باورچی بھی تبدیل ہوں تو گھر میں کھانا بھی صحیح نہیں بنتا۔ پاکستان میں اتنے ایگزیکٹوز تبدیل کئے گئے تو پاکستان میں جمہوریت کیسے مضبوط ہوتی۔
........
/169