26 اگست 2013 - 19:30

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی حکومت ، شام کے خلاف فوجی حملے کی صورت میں اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگی۔

ابنا: عراقی حکومت ، شام کے خلاف فوجی حملے کی صورت میں اپنی سرزمین اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگی۔ واضح رہے کہ امریکی وزير دفاع چک ہیگل نے شام پر حملے کے لئے امریکی فوج کی  آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوج شام پر حملے کے لئے امریکی صدر باراک اوبامہ کے حکم کی منتظر ہے۔

.......

/169