ابنا: تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے بھکر کی شیعہ آبادیوں پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد کی شہادت ہوئی تھی، جن کا آج مقامی امام بارگاہ میں سوئم منعقد کیا جارہا تھا۔سوئم کی مجلس کے موقع پر پنجاب پولیس نے شہداء کے سوئم میں شرکت کیلئے آنے والے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ اصغر عسکری سمیت 150 افراد کو گرفتارکرلیا۔ دوسری جانب تازہ اطلاعات کے مطابق امام بارگاہ کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو امام بارگاہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور امام بارگاہ سے باہر آنے والے شرکاء کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد اب بھی امام بارگاہ کے اندر موجود ہے اور شہداء کی یاد میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔
.....
/169