24 اگست 2013 - 19:30
ایران کے ایٹمی حقوق کا بھر پور دفاع

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ملت ایران مغرب کے مقابل اپنے ایٹمی حقوق کا بھر پور دفاع کرے گي۔

ابنا: ڈاکٹر محمد رضا عارف گیارھویں صدارتی انتخابات کے اصلاح پسند امیدوار تھے۔ انہوں نے ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران، ایٹمی ہتھیار کے درپے نہیں ہے اور ایران ایٹمی ٹکنالوجی سے پرامن استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر ایران کے حکام نے بارہا تاکید کی ہے۔ ڈاکٹر عارف نے کہا کہ ایٹمی ٹکنالوجی کے بارے میں سب سے بنیادی بات یہ ہےکہ مغرب اس ٹکنالوجی پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے ایران کے ایٹمی معاملہ کو سیاسی رنگ دے دیا گیا ہے۔ڈاکٹر عارف نے کہا کہ ایران اپنی تمام ایٹمی کامیابیوں سے دیگر ملکوں کو بہرہ مند کرنے کےلئےتیار ہے لیکن چونکہ مغرب اس کام میں اپنے مفادات کا نقصان دیکھتا ہے لھذا اس کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا تاہم وہ دوسروں کے حقوق کا احترام کرتا ہے اور مفاہمت تک پہنچنے کےلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے ایران اور مغرب کےدرمیان عوامی رابطے اور عوامی تنظیموں کے کردار کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔

.......

/169