ابنا: اس اخبار کے مطابق، اس خفیہ اڈے سے انٹرنیٹ ٹریفک پر نظر رکھی جاتی ہے۔ اس اسٹیشن سے برطانیہ بڑے پیمانے پر ٹیلیفونی بات چیت، ایمیل اور انٹرنیٹ کی نگرانی کر رہا ہے اور ان اطلاعات کو امریکا کی خفیہ ایجینسیوں سے بھی شئیر کر رہے ہیں ۔ یہ خبر جمعے کو انڈیپینڈنٹ نے سی آئی اے کے سابق ایجینٹ ایڈورڈ کے ذرئعے مہیہ کرائے گئے دستاویزوں کی بنیاد پر منتشر کی ہے۔اس اخبار میں چھپی خبر کے مطابق، بر برطانیہ کے اس اڈے سے زیر آب فائبر آپٹک کیبلوں کی مدد سے ٹیلیفون پر بات جیت سنی جاتی ہے اور یہاں سے جمع معلومات برطانوی حکومت سے کمنیوکیشن سنٹر کو سونپ دی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اسٹیشن برطانیہ کے 156 کروڑ ڈالر کے عالمی نگرانی منصوبے کا حصہ ہے۔
.......
/169