23 اگست 2013 - 19:30

پاکستان میں پنجاب طالبان دہشت گردوں کے رہنما عصمت اللہ معاویہ نے پاکستانی وزير اعظم کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کا خیرمقدم کیا تھا جس کی بنا پر طالبان دہشت گرد تنظیم نے معاویہ دہشت گرد کو تنظیم سے ہی خارج کردیا ہے۔

ابنا: پاکستان میں پنجاب طالبان دہشت گردوں کے رہنما عصمت اللہ معاویہ نے پاکستانی وزير اعظم کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کا خیر مقدم کیا تھا جس کی بنا پر طالبان دہشت گرد تنظیم نے معاویہ دہشت گرد کو تنظیم سے ہی خارج کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم  شدت پسند تحریک طالبان نے پنجابی طالبان دہشت گردوں کے رہنما عصمت اللہ معاویہ کو فارغ کردیا۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کے مطابق فیصلہ کالعدم تحریک طالبان نے حکیم اللہ محسود کی قیادت میں کیا گیا،کالعدم تحریک طالبان کااجلاس حکیم اللہ محسود کی زیرصدارت ہوا، ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ کوئی عصمت اللہ معاویہ سے رابطہ نہ کرے،نہ بات چیت کی جائے، پنجابی طالبان کے رہنما نے نواز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا،عصمت اللہ معاویہ نے کہا تھا کہ مذاکرات سے امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی،تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے عصمت اللہ معاویہ کے بیان کا نوٹس لے لیاتھا۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطابق عصمت اللہ معاویہ اب تحریک طالبان کا نمائندہ نہیں، پنجابی طالبان کانیا رہنما جلد مقرر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے بر سراقتدار میں آنے کے بعد طالبان کے حوصلے بلند ہوگئے تھے اور انھوں نے فوج اور اقلیتوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا تھا لیکن اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طالبان کا ایک دھڑا نواز شریف کی حامی اور دوسرا دھڑا مخالف ہوگیا ہے۔

.......

/169