اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو بغداد کے شمالی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ۶۴ افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔اس ذریعہ ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں ۲۸ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ۳۶ افراد زخمی ہوئےہیں۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت بھی وخیم بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ عراق میں ۲۰۱۳ کی ابتدا سے لے کر اب تک تقریبا ہر آئے دن القاعدہ اور دیگر کالعدم شدت پسند تنظیموں کے ذریعے دھشتگردانہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ حکومت دھشتگردوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454924
عربی ذرائع کے مطابق بغداد کے شمال میں کل ہوئے دھماکے میں ۶۴ افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔