22 اگست 2013 - 19:30
پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات بالخصوص مسئلہ کشمیر پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات بالخصوص مسئلہ کشمیر پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کابینہ  کے ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گيا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے مذاکرات کئے جائيں اور کشمیر کنٹرول لائين پر فائربندی کی خلاف ورزی روکنے کے لئے فوجی اور سفارتی چینلوں کو استعمال کیا جائے۔ واضح رہے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے  حال ہی میں ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔ پاکستانی حکام کے یہ بیانات ایسے عالم میں آرہے ہیں کہ کشیمر کنٹرول لائين پر کشیدگي بڑھ گئي ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کو فائربندی کی مخالفت کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں۔ یہ بھی سنا جارہا ہےکہ ہندوستان اور پاکستان کے وزراء اعظم اگلے مہینے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲