21 اگست 2013 - 19:30
کوئٹہ بم دھماکوں میں ملوث دہشت گرد لاہور سے گرفتار

ذرائع کے مطابق قاری ہلال گرین ٹاؤن میں کرائے کے کوارٹر میں رہتا تھا، پولیس کو اس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی ملیں۔

ابنا: ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرین ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کا نام قاری ہلال ہے، وہ قانون نافذ کرنے اداروں کو کوئٹہ میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا۔ قاری ہلال گرین ٹاؤن میں کرائے کے کوارٹر میں رہتا تھا اور پولیس کو اس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی ملیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر القاعدہ کی 6 خواتین سمیت 8 ارکان کو حراست میں لیا تھا، گھر کی تلاشی کے دوران فون کالز ٹیپ کرنے کے سامان اور اسلحے سمیت اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئیں تھیں۔

.......

/169