20 اگست 2013 - 19:30
شام میں تکفیریوں کے ہاتھوں ۲۰۰ شہریوں کا قتل عام

شام میں مغربی اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے دوسو شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

ابنا: شام میں مغربی اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے دوسو شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے مغربی شہر لاذقیہ کے طبی ذرائع نے کہا ہے کہ دو سو لاشیں اسپتال لائي گئي ہیں جن میں زیادہ تعداد بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کی ہے۔ دہشتگردوں نے شہر لاذقیہ کے مضافاتی علاقوں میں فوج کی آمد سے قبل ان نہتے لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔ شام کی فوج نے وسیع آپریشن کرکے شہر لاذقیہ کے مضافات میں متعدد علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقوں پر کئي محوروں سے آپریشن شروع کیا ہے اورمضافاتی علاقوں کو بجلی سپلائي کرنے والے بجلی گھر کی تعمیر اور مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ دہشتگردوں نے اس بجلی گھر کو تباہ کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲