20 اگست 2013 - 19:30
اسرائیل نے اگر لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اس پر میزائلوں کی بارش برسے گی:حزب اللہ

حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر صہیونی ریاست مستقبل میں لبنان پر حملہ کرنے کی حماقت کرتی ہے تو اس پر ہزاروں میزائلوں کی بارش سے اسے ایک جلے ہوئے ملک میں تبدیل کیا جائے گا۔

ابنا: حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار شیخ نبیل کاؤک نے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمت کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کا کوئی خوف نہیں ہے۔ اور شہادت کی محبت ہمیشہ حزب اللہ کے جوانوں کے خون میں دوڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام ہوائی یا کار بم دھماکوں سے خوگ نہیں کھاتی۔ اور عوام نے سنگین حالات کا مقابلہ کرنا پہلے ہی دکھا دیا ہے۔

شیخ نبیل کاؤک نے مزید کہا کہ مستقبل کی کسی بھی جنگ میں مزاحمت کے ہزاروں کے میزائل اسرائیل کے دل کو دہلا دے گے۔

.......

/169