20 اگست 2013 - 19:30
مصر کے حالات کا جائزہ، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس

یورپی یونین آج مصر کے حالات کا جائزہ لینے کےلئے ہنگامی اجلاس کررہی ہے۔

ابنا: الشروق ویب سائٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک مصرمیں اخوان المسلمین اور معزول صدرکے حامیوں پر فوج کے حملوں کو روکنے کےلئے اپنے اقتصادی اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھانے کی راہوں کا جائزہ لیں گے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہےکہ اس نشست میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ بحران کے حل کئے لئے مصر کی کس طرح مدد کی جائے۔

.......

/169