20 اگست 2013 - 19:30

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن نے کہا ہے کہ علاقے کی قوموں کی ساری مشکلات امریکہ اور صہیونی ریاست کی وجہ سے ہیں۔

ابنا: حسین موسوی نے لبنان اور علاقے میں ہونے والے تشدد آمیز اور دہشتگردانہ واقعات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ علاقے کی تمام مشکلات کا سبب امریکہ اور صہیونی ریاست ہیں اور حزب اللہ دشمنوں کی سازشوں سے پردہ اٹھاتی رہے گي۔ حسین موسوی نے کہا کہ حزب اللہ کو فخر ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ ساتھ تکفیری گروہوں کا بھی مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کی ساکھ بگاڑنے کی دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سازشیں ناکام ہوکر رہیں گي کیونکہ حزب اللہ لبنان قوم کی محافظ ہے اور سازشوں اور فتنوں کا ڈٹ کر  مقابلہ کرتی ہے۔

.......

/169