ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک تھائی لینڈ کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کا خواہاں ہے اور آئندہ پانچ سال میں تھائی لینڈ کے ساتھ تجارتی حجم کو دوگنا کرنا چاہتا ہے جبکہ تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزیراعظم ہاوٴس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن پاکستان کے وزیراعظم وازشریف نے کہا کہ ان کا ملک تھائی لینڈ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتا اور دونوں ممالک کے درمیان اہم عالمی امور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
اس موقع پر تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شنوترا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 60 سال سے اچھے سفارتی تعلقات ہیں۔ تھائی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ جلد آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم نے وزیراعظم نوازشریف کو تھائی لینڈ کی دورے کی دعوت بھی دی۔
.....
/169