19 اگست 2013 - 19:30
اسرائیل، مزاحمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا

اسرائيل کے وزير داخلہ نے تحريک مزاحمت کے مقابلے ميں صہيوني حکومت کي ناتواني کا اعتراف کيا ہے۔

ابنا: القدس کے مطابق صہیوني ریاست کے وزير داخلہ گلعاد اردن نے کہا ہے کہ اسرائيلي فوج فلسطيني اور لبناني تحريک مزاحمت کے ميزائيلوں کا مقابلہ نہيں کرسکتي۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل کے بہت سے شہري تحريک مزاحمت کے ميزائيل کي زد پر ہيں اور اسرائيل ميزائيل حملوں کے سدباب کے لئے کچھ بھي نہيں کرسکتا۔واضح رہے کہ سن دوہزارچھ  اور دوہزار بارہ کي جنگوں ميں حزب اللہ کے جوانوں اور فلسطيني مجاہدين نے اسرائيل کے متعدد شہروں اور سرکاري مراکز کو ميزائيلي حملوں کا نشانہ بنايا تھا اور اسرائيل کا آئرن ڈوم اينٹي ميزايئل سسٹم بري طرح ناکام ہوگيا تھا۔

.......

/169