19 اگست 2013 - 19:30

ملت بحرین نے اپنے ملک کےمختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔

ابنا: بحرین میں مختلف علاقوں میں انقلابی عوام نےکل رات مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ شاہی حکومت کے یہ اقدامات، عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔بحرینی عوام نے اپنے مطالبات پر بھر پور تاکید کی۔ادھر بحرین کی سیاسی پارٹیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئندہ جمعے کو بھی ملک گير مظاہرے کریں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169