18 اگست 2013 - 19:30
لبنان میں امن و استحکام کی کوششیں تیز کرنے پر زور

لبنان کے صدر میشیل سیلمان نے اس ملک میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: صدر میشیل سیلمان نے اسی طرح دار الحکومت بیروت میں حالیہ بم دھماکے کے ذمہ داروں کی شناخت اور انہیں گرفتار کئے جانے پر زور دیا۔انہوں نے بیروت دھماکوں کے ذمہ داروں اور دہشتگردوں کی شناخت کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں کی قدردانی کی اور کہا کہ مذکورہ دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سبھی پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ بیروت بم دھماکے میں چار مبینہ لوگوں کو اتوار کو گرفتار کیا گیا ۔

.......

/169