ابنا: مسلم مخالف واقعات پر نظر رکھنے والی تنظیم کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پورے انگلستان اور ویلز میں گذشتہ 18 ماہ کے دوران مسلمانوں پر تقریباً 1200 حملے کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام فوبک حملوں کی ایک بڑی تعداد کو انٹرنیٹ کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔ تنظیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مسلم مخالف سرگرمیوں کو وہ لوگ انجام دے رہے ہیں جو مسلمانوں کو ناپسند کرتے ہیں اور یہ لوگ مسلمانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انٹرنیٹ کا انتخاب کر رہے ہیں۔
لندن کی ٹی سائڈ یونیورسٹی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق والوک قتل کیس کے فوراً بعد مساجد اور اسلامی مراکز پر دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
.......
/169