18 اگست 2013 - 19:30
حسنی مبارک رہا ہو گیا

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حکمران حسنی مبارک کے وکیل کے مطابق حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابقہ ڈکٹیٹر حکمران حسنی مبارک کی رہائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔مصر کے اس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک کے وکیل نے تاکید کی: حسنی مبارک کی رہائی کی دقیق تاریخ ابھی معین نہیں ہوئی ہے لیکن میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اس ہفتہ کے آخر تک وہ جیل سے رہا ہو کر گھر آجائیں گے۔واضح رہے کہ حسنی مبارک مصر کا وہ ظالم حکمران رہا ہے جسے مصر کے انقلابی عوام نے ڈیڑھ سالے پہلے سرنگوں کر دیا تھا اور اس پر عائد مختلف الزامات کے باعث اسے جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲