ابنا: مصر کے عبوري وزير خارجہ نبيل فہمي نے ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف کو ٹيلي فون کرکے وزير خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے پر انہيں مبارکباد پيش کي ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے بھي اس ٹيلي فوني گفتگو ميں مصر ميں پيش آنے والےانساني المیے پر اپني گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوري عمل ميں قتل و خونريزي سے بچنے کے لئے پر امن راستہ اپناياجانا چاہئے۔انہوں نے اس ٹيلي فوني گفتگو ميں مصري وزير خارجہ سے کہا کہ مصر ميں عام لوگوں کا قتل عام فوري طور پر بند اور مسائل کو سياسي طريقے سے حل کياجائے ۔ قطر کے وزير خارجہ خالد العطيہ نے بھي اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ کو ٹيلي فون کرکے وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر انہيں مبارکباد پيش کي ۔ قطر اور اسلامي جمہوريہ ايران کے وزرائے خارجہ کي ٹيلي فوني گفتگو ميں بھي علاقے کے اہم ترين حالات پر بات چيت ہوئي۔
.......
/169