18 اگست 2013 - 19:30
حکومت، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لئے تیار

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ ان کي حکومت، عوام کي خدمت اور ملک کو ترقي و پيشرفت کي راہ پر گامزن رکھنے کے لئے پوري طرح تيار ہے۔

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اتوار کي شام اپني کا بينہ کے پہلے اجلاس ميں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ايران کو اس وقت کافي مسائل  کا سامنا ہے، کہا کہ ان کي حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے راستے ميں ہي قدم اٹھائے گي ۔ صدر ڈاکٹر روحاني نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ان کي حکومت کے تمام  وزراء عوام کي معاشي حالت کو بہتر بنانےکے لئے ايثار و فداکاري کے لئے تيار ہيں، کہا کہ اگر عوام کي معاشي حالت بہتر نہيں ہوگي تو ايسے ميں معاشرے ميں اخلاق معنويت، صحيح روابط اور ايمان کي  بنیاد کا بھي خاتمہ ہوجائے گا ۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ ايران تمام ايرانيوں کا ہے اور اس ملک کے عوام نے ہميشہ ملک کے مسائل کو بہتر بنانے ميں آسانياں پيدا کي ہيں ۔ صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے پارليمنٹ کے ممبران اور اسپيکر کا اس بات پر شکريہ ادا کيا کہ کابينہ کے وزرا کے لئے اعتماد کے ووٹ کے تعلق سے  چار دنوں تک جاري رہنے والے اجلاس ميں انہوں نے اپني ذمہ داريوں کو اچھي طرح سے نبھايا ۔  انہوں نے کہا کہ ممبران پارليمنٹ نے قانون کے مطابق عمل کيا اور ان کي رائے جو بھي ہے وہ حکومت کے لئے قابل احترام ہے ۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني کي کابينہ کے پہلے اجلاس ميں حکومت کا اخلاقي منشور پڑھا گيا اور سبھي وزيروں اورنائب صدور نے قرآن کريم کو سامنے رکھ کر اس بات کا حلف ليا کہ وہ اپنے عہدے کے دوران اس اخلاقي منشور کے پابند رہيں گے اوراپني ساري توانائياں، اپنے فرائض کي ادائيگي ميں صرف کريں گے ۔
واضح رہے کہ جمعرات کو پارليمنٹ سے اٹھارہ ميں سے پندرہ  وزيروں نے  اعتماد کا ووٹ حاصل کيا جس کے بعد سنيچر کو سبھي وزيروں نے اپنے وزارتخانوں ميں جاکر قلمدان سنبھال ليا اور کابينہ کا پہلا اجلاس اتوار کي شام ميں منعقد ہوا ۔

.......

/169