ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عمان کے بادشاہ سلطان قابوس ائندہ ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ صدر روحانی کے انتخاب کے بعد سلطان قابوس پہلے آعلی رہنما ہیں جو تہران کا دورہ کریں گے۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ عمان کے بادشاہ تہران کے دورہ کے دوران ایرانی صدر اور اعلی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
.......
/169