ابنا: مصر کی عبوری حکومت کے ترجمان احمد المسلمانی نےایک پریس کانفرنس میں اخوان المسملین کی طرف سےسرکاری املاک اور اداروں پر حملے کرنے اور عوام کو اکسانے کے پیش نظر اخوان المسملین کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کے رہنما لوگوں کو سرکاری املاک اور اداروں پر حملہ کرنے کا حکم دیتے ہیں لہذا اس تنظیم کو تحلیل کردیا جائے۔
ادھر قاہرہ میں فوج نے الفتح مسجد کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے جہاں مرسی کے حامیوں اور سکیورٹی دستوں کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے سکیورٹی دستہ مسجد کو اخوانیوں سے خالی کرانا چاہتے ہیں۔
.......
/169