17 اگست 2013 - 19:30
مصر میں فوج اور اخوان المسلمین کے درمیان جھڑپوں میں مزید 173 افراد ہلاک

مصرمیں اخوان المسلمین کےمعزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور فوج کے درمیان جاری جھڑپوں میں مزید 173 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: مصرمیں اخوان المسلمین کےمعزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور فوج کے درمیان جاری  جھڑپوں میں مزید 173 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں مارے گئے افراد کی تعداد 173 ہوگئی مصری سکیورٹی دستوں نےالقاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ  ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ قاہرہ رامسس  اسکوائر اور الفتح مسجد کے نزدیک شدید فائرنگ ہوئی، کئی گھنٹوں کی فائرنگ اور جھڑپوں کے بعد پولیس نے معزول صدر مرسی کے درجنوں حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مصری صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کو انتہاء پسند قوتوں کے ہاتھوں جنگ کاسامنا ہے، مصر میں انتہا پسندی اوردہشت گردی سے جارحیت کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ سعودی عرب نے اخوان المسلمین کے حامیوں کی پٹائی اور قتل پر مصری فوج کو مبارکباد پیش کی اور اخوان المسلمین گروہ کو دہشت گرد گروہ قراردیا ہے ادھر کویت اور امارات نے بھی مصری فوج کے اقدام کی حمایت کردی ہے۔

.......

/169