17 اگست 2013 - 19:30
ڈاکٹرحسن روحانی کو نیویارک دورے کی دعوت

ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے تازہ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں خاص طور پر مصر کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا.

ابنا: رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظريف نے ہفتہ کی شام اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ٹیلیفون پر بات چیت میں مصر کے موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے راستوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی کہا کہ مصر کے بےگناہ عوام کا قتل عام قابل مذمت  ہے اور اس ملک میں تشدد اور خونریزی کو جلد از جلد رکنا چاہئے.محمد جواد ظريف نے مصر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس ملک کے حالات کو خطرناک اور تباہ کن بتایا اور کہاکہ مصر میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور اس ملک میں بحران کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششیں پرامن راستوں کےحصول کی سمت مرکوز ہونی چاہئے.اس ٹیلیفونی گفتگو میں بان کی مون نے مصر میں بحران کے خاتمہ اور پرامن حل نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کا ذکر کیا.بان کی مون نے محمد جواد ظريف کے وزیر خارجہ بننے پر اپنی اور اقوام متحدہ کے دوسرے حکام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک آنے کی دعوت دی.

.......

/169