ابنا: پاکستانی حکام کے مطابق دو ہفتے سے جاری موسلادھار بارش اور اس کے بعد آنے والے سیلاب سے 98 افراد ہلاک ہو گئے. ذرائع کے مطابق سیلاب سے کئی ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں. پاکستان کےزیر کنٹرول کشمیر، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے علاقے سیلاب سے متاثر ہیں.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لاہور اور راولپنڈی سمیت کچھ علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے. سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی صورتحال کے پیش نظر حکومت پرسخت نکتہ چینی ہو رہی ہے.
.......
/169