ابنا: لبنان کے ایک ممتاز سنی عالم دین شیخ ماہر حمود نے عالم اسلام اور مسلمانوں کے لئے سلفی وہابیوں کے عظیم خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اسلام رحمت و رافت کا مذہب ہے سلفی وہابیوں کا اصلی مذہب دہشت گردی اور بدنظمی ہے۔انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی صرف شیعوں کے ہی دشمن نہیں بلکہ وہ اہلسنت کے بھی دشمن ہیں انھوں نے کہا کہ حزب اللہ فلسطین اور اسلام کے لئے اسرائیل سے برسرپیکار ہے۔ شیخ ماہر حمود نے کہا سلفی وہابیوں کا خطرہ سب کے لئے مساوی ہے۔ اسلامی دانشوروں کے مطابق سلفی وہابی معاویہ اور یزيد کے پیروکار ہیں اور یزید کی پالیسی عالم اسلام پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
.......
/169