16 اگست 2013 - 19:30
اسرائیل کی غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں پر بان کی مون کی سخت مذمت

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کی طرف سے جاری غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل کی سخت مذمت کی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے یہ بات جمعہ کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی زمین پر اسرائیل کا قبضہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے میں ایک رکاوٹ ہے۔

جمعرات کو بان کی مون نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کے دوران فلسطینی زمین پر جاری غیر قانونی صیہونی تعمیراتی سرگرمیوں پر سنگین تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا مقبوضہ   فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں سے وہ کافی پریشان ہے۔

بدھ کے روز فلسطین اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان نام نہاد مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا۔

ایران کے ایک سیاسی تجزیہ نگار حامد گولپرا نے 2 اگست کو کہا تھا کہ اسرائیل فلسطین کیلئے نا تو ایک یا دو ریاستی حل چاہتا ہے بلکہ وہ کوئی بھی ریاستی حل نہیں چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے حال ہی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک ہزار سے زائد نئے یہودی گھر بنانے کا اعلان کیا۔ جس کی اقوام متحدہ اور دنیا کے کئی ممالک نے سخت مذمت کی تھی۔ 

.......

/169