ابنا: اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی امیدوار نجمہ حنیف حیات آبد میں اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ موجود تھیں۔ اس دوران مسلح افراد نے گھر میں گھس کر نجمہ حنیف کے سر میں گولی مار دی۔
نجمہ حنیف اسی وقت دم توڑ گئیں۔ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نجمہ حنیف کے شوہر حنیف جدون بھی گزشتہ سال عید الاضحی کے دوسرے روز اپنے حجرے میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ دھماکے میں ان کا ایک جوان بیٹا بھی مارا گیا تھا۔ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
.......
/169